پاک افغان تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ، پاکستان،امریکااور چین افغان امن عمل بحال کرنے پرمتفق،ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن، وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی،افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا

اتوار 30 اگست 2015 23:22

پاک افغان تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ، پاکستان،امریکااور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ہو گئیں، امریکی قومی سلامتی کی مشیر اور جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین نے افغان امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی۔

ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان اور پاکستان نے دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس میں” را“ نواز عناصر موجود ہیں۔