سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے کی صورت میں معافی مل سکتی ہے ، شعیب اختر

پیر 31 اگست 2015 11:04

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے کی صورت میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کے داغ ورلڈ ٹی ٹونٹی فتح ہی دھو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ سلمان بٹ، آصف اور عامر نے غلطی کی اور انھیں اس کی سزا بھی مل گئی، وہ انہیں معاف کرسکتے ہیں کیوں کہ انہیں امید ہے کہ ان تینوں نے اس سے سخت سبق سیکھا ہوگا ، شعیب اختر کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ان تینوں کرکٹرز کو بھی دوسرا موقع دیا جائے تاکہ وہ خود کو اچھا انسان ثابت کرسکیں ۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ انکے نزدیک اگر سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کا موقع دیا جاتا اور وہ گرین شرٹس کو ایونٹ جتوانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان کے داغ دھل سکتے ہیں، اگر وہ تینوں واقعی اپنے کئے پر شرمندہ اور معافی مانگنا چاہتے ہیں تو پھر انھیں زبانی کلامی کہنے کی بجائے بھارت جاکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنا چاہیے ۔