اسلام آباد: ریحام خان صحافت کو خیر باد نہ کہہ پائیں، دنیا نیوز سے ناطہ جوڑ کر کالم نویسی کا آغاز کر لیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 12:01
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان صحافت نے ناطہ ختم نہ کر سکیںاور اسی سلسلے میں اُنہوں نے روزنامہ دنیا میں اپنا پہلا کالم بھی لکھاہے جبکہ دنیا گروپ نے ریحام خان کے آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس ضمن میں باقاعدہ اعلان بھی کیاہے۔
ریحام خان نے اپنے پہلے کالم میں لکھاکہ ہرچمکتی چیز سونانہیں ہوتی، لاہورشہرجشن آزادی کے موقع پر ایساجگمگاتاہوانظرآتاہے کہ کوئی دیکھنے والایہ تصور ہی نہیں کرسکتاکہ یہ قوم بجلی بحران سے گزررہی ہے۔
(جاری ہے)
افسوس کی بات یہ نہیں کہ فضول خرچی کی انتہائیا اتنے ہی اخراجات میں تین گنا لوگ سفر کرسکتے ہیں بلکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں بھی جاتی ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی میگاپراجیکٹ کیوں نہیں بن رہا؟جواب میں بتاتے ہیں کہ درخت لگارہے ہیں تو وہ صرف ایک مشغلہ سمجھ کر جواب ٹال دیتے ہیں۔یکساں تعلیم کو ترجیح بتائی جاتی ہے توپھر بھی جرح کا سامنا رہتاہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مستقبل کی اچھی بنیاد رکھنا اور کرپشن کا خاتمہ میگاپراجیکٹس نہیں، یعنی وہ دولہا جوانگوٹھی دے کر ساری عمرآپ کی بیٹی کو نوکرانی سے بڑھ کر کچھ نہ سمجھے، وہ قبول ہے لیکن جودوجوڑوں میں بیاہ کرلے جائے، اور اسے پیار اورعزت دی جائے، ردکردیاجائے۔ریحام خان نے لکھاکہ سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا ہم آنکھوں کو چندھیادینے والی بجلیوں سے متاثر ہوتے رہیں گے یاایساملک چاہیں گے جہاں ہرگھر میں علم کا چراغ ہو، ہر گھر میں چولہاجلے اور ہرگھر میں ٹھنڈی چھاﺅں ہو۔یادرہے کہ اس سے قبل ریحام خان ڈان نیوز پر ایک پروگرام کی میزبانی کرتی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے ڈان سے ماہرہ خان کے ساتھ آخری شوکی ریکارڈنگ کے بعد ٹوئٹر پر علیحدگی کااعلان کردیاتھا اوراطلاعات تھیں کہ وہ اپنی فلم پر کام کررہی ہیں لیکن اچانک دنیا اخبار میں ان کاکالم دیکھنے کو ملا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریحام خان صحافت سے علیحدہ نہیں رہ سکتی.
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.