اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4۔دن باقی رہ گئے

پیر 31 اگست 2015 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں صرف 4۔دن باقی رہ گئے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔ستمبر ہے۔سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپس /رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

بذریعہ ٹی سی ایس (TCS)کیش آن ڈیلیوری سروس گھر بیٹھے پراسپکٹس حاصل کرنے کے لئے 111-123-456پر کال کریں۔پہلی بار اوپن یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کی سہولت کے لئے ویب سائٹ پربھی داخلہ فارمز فراہم کردئیے ہیں۔ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ، بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ، مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔