روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے،تحقیق
پیر 31 اگست 2015 12:11
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے۔یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔سارلینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش نہ بھی کی جائے تو بھی تیز چہل قدمی ایسے افراد کی صحت کو بھی بہتر بناسکتی ہے جو 70 سال سے زائد عمر کے ہو۔
محققین کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی 50 اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیتے ہیں وہ عمر بڑھنے کے عمل کو کافی حد تک سست کردیتے ہیں اور وہ کافی عرصے تک بوڑھا نظر آنے سے بچ سکتے ہیں۔(جاری ہے)
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20 سے 25 منٹ تیز چہل قدمی یا سست جاگنگ کوئی ایسا مشکل کام نہیں جو لوگ کر نہ سکیں خاص طور پر امراض قلب کے مریض جو بھاگ نہ سکتے ہو مگر چہل قدمی تو کر ہی سکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر اس معمولی سی جسمانی سرگرمی کے ہر عمر یا جسمانی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح ایروبک ورزشیں محض وزن اٹھانے کے مقابلے میں اچھی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.