نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 10ستمبر سے شروع ہو گی

پیر 31 اگست 2015 12:39

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 10ستمبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر ڈی جی رینجرز نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 10 سے 16 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ ایونٹ میں چاروں صوبے، پاکستان آرمی، نیوی، پولیس، ایئر فورس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ پہلے 5 سے 11 ستمبر تک کراچی میں منعقد ہونا تھی تاہم 6 ستمبر کو یوم دفاع اور یوم شہداء کی وجہ سے چیمپئن شپ کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔