لیڈی ڈیانا کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے ، برسی پر مختلف تقریبات کا انعقاد
پیر 31 اگست 2015 12:58
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )دلفریب مسکراہٹ اور لازوال خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی لیڈی ڈیانا کو ہم سے بچھڑے 18برس بیت گئے،لیڈی ڈیانا کی برسی پر انکے چاہنے والوں نے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ۔شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی یہ شہزادی ایک ہمدرد دل بھی رکھتی تھیں۔ 1جولائی 1961کو انگلینڈ کے ایک عام گھرانے میں آنکھ کھولنے والی ڈیانا، 29اگست 1981ء کو برطانوی شہزادے چارلس کی دلہن بنیں، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور جاذب نظر شخصیت کی حامل تھیں۔
ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اہم مقام رکھنے والی لیڈی ڈیانا نے اپنی صلاحیتوں اور شہرت کو غربت و افلاس، بیماروں میں مبتلا اور معاشرتی ناانصافی کا شکار لوگوں کے لیے آواز اٹھانے کے لیے وقف کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کینسر مین مبتلا لوگوں کو زندگی کی امید دلائی، بچے یورپ کے ہوں، افریقہ یا ایشیا کے بے گھر ہوں، معزور یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوں، وہ ہمیشہ ان کی توجہ کا محور رہے۔
کوڑھ اور ایڈز جیسی بیماریوں پر لب کشائی کی اور ایڈز کے مریض کو چھو کر لوگوں میں اس بیماری کے حوالے سے سوچ کو تبدیل کیا۔۔کبھی زیر زمین کانوں کی فروخت پر پابندی کے لیے ڈٹ گئیں۔ ڈیانا کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے دلوں کی ملکہ بننا چاہتی ہیں۔۔سماجی خدمات کی بدولت وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 31 اگست 1997 کو لیڈی ڈیاناپیرس کی تنگ گلی میں حادثے کا شکار ہوکر اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.