کینسرکے باعث انتقال کرنے والی سعودی ایئر ہوسٹس کی یونیفارم میں تدفین

پیر 31 اگست 2015 12:59

کینسرکے باعث انتقال کرنے والی سعودی ایئر ہوسٹس کی یونیفارم میں تدفین

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن سے وابستہ ایک فلپائنی ایئر ہوسٹس کی کینسر باعث ہونے والی موت کے بعد اسے ایئرلائن کے یونیفارم میں ہی سْپرد خاک کردیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ایئرلائن سے وابستہ فرنینڈس کا آبائی تعلق فلپائن سے تھا۔

(جاری ہے)

وہ پچھلے کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔ حال ہی میں اس کا انتقال ہوا تو سعودی عرب کے حکام کی جانب سے اس کی سرکاری یونیفارم میں تدفین کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے ایئر ہوسٹس کو کمپنی کی وردی میں اسے سپرد خاک کیا۔سعودی ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر نے فرنینڈس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔