آسٹریلین اوپنر وارنر نے نو بال کے مسئلے پر جاری بحث کا حل نکال لیا

پیر 31 اگست 2015 13:13

آسٹریلین اوپنر وارنر نے نو بال کے مسئلے پر جاری بحث کا حل نکال لیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) آسٹریلین اوپنر اور نائب کپتان نے نو بال کے مسئلے پر جاری بحث پر حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل سے بچنے کیلئے اسے تھرڈ امپائر کے دائرہ اختیار میں دیا جائے۔حالیہ دنوں میں نوبال کے مسئلے پر خاصی بحث جاری ہے جہاں امپائرز کی جانب سے متعدد مواقعوں پر نوبال نہیں دی گئی اور پھر تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے پر گیند نوبال قرار دی گئی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ دنوں جاری ایشز سیریز میں یہ مسئلہ خاصی گمبھیر شکل اختیار کر گیا اور کئی مواقعوں پر فیلڈ امپائر نوبال نہ دے سکے۔اوول ٹیسٹ کے دوران اسٹیو اسمتھ اور مارک ووڈ کو اس وقت نئی زندگی ملی جب تھرڈ امپائر نے اسٹیون فن اور مچل مارش کی گیندوں کو نوبال قرار دیا تھا ۔پھر آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جو برن آؤٹ ہو گئے لیکن بعد میں تھرڈ امپائر سے رابطہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ آئرش باوٴلر کریگ ینگ کا پیر لائن سے باہر تھا جس کے بعد امپائر نے آسٹریلین اوپنر کو واپس وکٹ پر بلا لیا۔