انٹرنیشنل ٹیسٹ کر کٹ کھیلنے والا بچہ نہیں ہوتا ، رمیز راجہ

پیر 31 اگست 2015 13:14

انٹرنیشنل ٹیسٹ کر کٹ کھیلنے والا بچہ نہیں ہوتا ، رمیز راجہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنرز اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد عامر اچھی طرح جانتا تھا کہ کس کاؤنٹی سے کتنا معاوضہ ملتا ہے وہ بچہ نہیں تھا ،15 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلنے والا بچہ کیسے ہوسکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ جب کوئی بھی کرکٹر دو سال کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل لیتا ہے تو وہ بچہ نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

محمد عامر کو یہ بات اچھی طرح معلوم تھی کہ اسے کس کاوٴنٹی سے کتنا معاوضہ مل سکتا ہے اور جو معاوضہ مل رہا ہے وہ کم ہے تو پھر دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بچہ نہیں تھا۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مغرب اور مغربی ذرائع ابلاغ کے لیے یہ ایک بڑی کہانی ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کے لیے یہ ایک انتہائی شرمناک کہانی ہے۔’مغرب کو ہمارے سسٹم کا پتہ نہیں ہے وہ ان کرکٹرز کے شرمناک عمل کو اس آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا جو ہم دیکھتے ہیں ہم تو 15 برس سے میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ سے ڈسے گئے ہیں اور اب ہم اس طرح کے کسی بھی عمل کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘