ویلٹا سائیکل ریس ، نوویں سٹیج میں ہالینڈ کے ٹام ڈومولین کی برتری

پیر 31 اگست 2015 13:24

ویلٹا سائیکل ریس ، نوویں سٹیج میں ہالینڈ کے ٹام ڈومولین کی برتری

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ویلٹا سائیکل ریس کی نوویں سٹیج میں ہالینڈ کے ٹام ڈومولین نے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں مجموعی برتری بھی حاصل کر لی۔ سپین میں جاری ویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ نوویں سٹیج میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ریس میں شامل شرکا نے بھرپور جوش و خروش دکھاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب جان لگائی۔ ہالینڈ کے ٹام ڈومولین نے شاندار پرفارمنس دے کر ریس کا نوواں مرحلہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے نو منٹ اور پچپن سیکنڈز میں عبور کیا۔ اس جیت کے بعد انہیں ریس میں مجموعی برتری بھی مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :