برطانیہ موٹر سائیکل گراں پری اٹلی کے کھلاڑی نے جیت لی

پیر 31 اگست 2015 13:24

برطانیہ موٹر سائیکل گراں پری اٹلی کے کھلاڑی نے جیت لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) برطانیہ میں ہونے والی موٹر سائیکل گراں پری ریس اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے جیت لی جبکہ موٹو 2 ریس میں فرانس کے جون زارکو اور موٹو 3 ریس میں برطانیہ کے ڈینی کینٹ نے میدان مارا۔ برطانیہ میں موٹو جی پی ریس کے آخری روز ایونٹ میں شامل شرکا پر جوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

بارش اور گیلے ٹریک کے باجود موٹر سائیکلسٹس کی ہمت میں کمی نہ آئی اور سب نے میدان مارنے کیلئے خوب محنت کی۔ اٹلی کے ویلنٹینو روسی نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ریس میں دوسرا نمبر سپین کے جارج لورینزو اور تیسرا ہم وطن مارک مارکوئز کا رہا۔ دوسری جانب موٹو 2 ریس میں فرانس کے جون زارکو اور موٹو 3 ریس میں برطانیہ کے ڈینی کینٹ کامیاب ہوئے۔