ویلٹا سائیکل ریس : آٹھواں مرحلہ یاسپر ستاون نے جیت لیا

پیر 31 اگست 2015 13:28

ویلٹا سائیکل ریس : آٹھواں مرحلہ یاسپر ستاون نے جیت لیا

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سپین:ویلٹا سائیکل ریس کی آٹھویں سٹیج یاسپر ستاون کے نام رہا۔ سپین میں ویلٹا سائیکل ریس کیآٹھویں مرحلے میں کئی رائڈرز حادثے کا شکار ہوئے ، بیلجیئم کے یاسپر ستاون نے زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے یہ مرحلہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ویلٹا سائیکل ریس کے رنگا رنگ ایونٹ کی آٹھویں سٹیج میں دنیا بھر سے شامل شرکا نے بھرپور پرفارمنس دی۔ ایک دوسرے سیآگے نکلنے کی کوشش میں درجنوں رائڈرز حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔ بیلجیئم کے یاسپر ستاون نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چار گھنٹے چھ منٹ اور پانچ سیکنڈز میں فاصلہ عبور کر کے کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ میں کولمبیا کے استابن شاویز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔