دو طرفہ مسائل ایجنڈے میں شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ‘ سرتاج عزیز
پیر 31 اگست 2015 13:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ دو طرفہ مسائل ایجنڈے میں شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ‘ ڈی جی ر ینجرز اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کے درمیان اگلے ہفتے ہوگی ‘ افغانستان کا امن عمل طالبان قیادت کا مسئلہ حل ہونے کے بعد فوری طورپرپھرشروع ہوگا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط کے باعث گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں دونوں ممالک کے سلامتی کے مشیروں کی سطح کے مذاکرات نہیں ہوسکے۔مشیر نے بتایا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے باوجود ڈی جی رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے دورے کا مقصد وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دورہ امریکہ کے متعلق امور کی جزیات طے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوزن رائس کو بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے پاکستانی رہنماؤں سے مذاکرات کے دوران یہ واضح کیا کہ ان کا ملک خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا امن عمل طالبان قیادت کا مسئلہ حل ہونے کے بعد فوری طورپرپھرشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بعض علاقوں میں پرتشدد واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں مختلف تخریبی سرگرمیوں میں داخلی عناصر ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان اچھے تعلقات موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.