روسی گولڈن گرل ماریا شراپووا یو ایس اوپن سے دستبردار

پیر 31 اگست 2015 13:50

روسی گولڈن گرل ماریا شراپووا یو ایس اوپن سے دستبردار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) روسی گولڈن گرل ماریا شراپووا یو ایس اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔ سابق عالمی نمبر ایک ماریا شراپووا کو ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلام کیلئے تھرڈ سیڈ پلیئر مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ومبلڈن کے سیمی فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کے بعد شراپووا مزید کوئی میچ نہیں کھیل پائیں۔

(جاری ہے)

گھٹنے کی تکلیف کے باعث انہیں ٹورنٹو اور سنسناٹی ماسٹرز سے بھی دستبردار ہونا پڑا تھا۔شراپووا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تین سال میں دوسری بار یو ایس اوپن سے دستبردار ہو رہی ہیں اور یہ ان کیلئے مایوس کن ہے، وہ اپنے پرستاروں سے بھی معذرت خواہ ہیں۔ شراپووا نے گزشتہ سال یو ایس اوپن کے چوتھے مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔چوتھے راؤنڈ میں انہیں ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شراپووا کی دستبرداری کے بعد روس کی ڈائرا کرسٹینا کو مین ڈرا میں شامل کر لیا گیا ہے۔