کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے عہدے سے استعفٰی دے دیا

پیر 31 اگست 2015 13:52

کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے عہدے سے استعفٰی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔اعجاز فاروقی پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی رکنیت سے بھی سبکدوش ہوگئے ہیں۔کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کراچی کی دو ٹیمز کو لے کر تنازعات چل رہے تھے۔

(جاری ہے)

حالات کے پیش نطر پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے پر ایڈہاک سسٹم رائج کرنے کا امکان تھا۔

اعجاز فاروقی کے سی سی اے کے وسیع تر مفاد میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔قوانین کے مطابق پی سی بی صدر کے مستعفیٰ ہو جانے کے تیس دن کے اندر کے سی سی اے کے الیکشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔گزشتہ الیکشن میں پروفیسر اعجاز فاروقی سترا چار کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اس عہدے پر آئے تھے۔اعجاز فاروقی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :