سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پر پرسوں سمویا رووانہ ہونگے
پیر 31 اگست 2015 13:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پربدھ کو سمویا رووانہ ہونگے، اس سے قبل 6 اگست کو انڈر13- فٹ بال ٹیم کے ہمراہ کوریا بعد میں12 اگست کو چین اور اب 2 ستمبر کو کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے آفیشلز کے طور پر سمویا رووانہ ہونگے،کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر محمدراشدملک کو15 رکنی دستے کا سربراہ مقررہ کیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، فہد حسین بٹ، محمد عثمان اور عبدالرحمن ، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد،مزمل مرتضیٰ اور ردا خالدکے دو، دوکھلاڑی جبکہ ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کا ایک، ایک آفیشل بھی شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور دستے کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 ستمبر کو اسلام آباد سے سمویا رووانہ ہونگے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.