احمد ندیم قاسمی کی غزلوں کا انتخاب شائع ہو گیا

پیر 31 اگست 2015 14:38

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نامورشاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کے 112غزلوں کا انتخاب شائع ہو گیا ہے۔ یہ انتخاب اُن کی بیٹی ڈاکٹر ناہید قاسمی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انتخاب میں احمد ندیم قاسمی کے شعری مجموعوں جلال و جمال، شعلہٴ گل، دشتِ وفا، محیط، دوام، لوحِ خاک، بسیط اور آخری مجموعے”ارض و سما“ سے ان کی بہترین غزلیں شامل کی گئی ہیں۔

189صفحات کی اس کتاب کی قیمت 120روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 54روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ فلیپس پر فراق گور کھپوری، ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری، ڈاکٹر عابد رضا بیدار اور جوش ملیح آبادی کی آراء درج ہیں۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے یہ کتاب بسلسلہ ندیم صدی شائع کر کے احمد ندیم قاسمی کو شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔