اداکار ٹام ہانکس کا جواں سال بیٹا لاپتہ ہوگیا

پیر 31 اگست 2015 14:48

اداکار ٹام ہانکس کا جواں سال بیٹا لاپتہ ہوگیا

لاس اینجلس ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ سٹار ٹام ہانکس کا جواں سال بیٹا لاپتہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ٹام ہانکس کا 24 سالہ بیٹا چیٹ تقریباً ایک ماہ سے لاپتہ ہے اس نے ایک ماہ قبل 23 جولائی کو انسٹاگرام پر کہا کہ وہ کچھ عرصہ کے لئے انسٹا گرام سے پٹ رہا ہے اور اس کے بعد اس کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چیٹ اس سے قبل 9 ماہ تک منشیات کی عادت سے چھٹکارہ پانے کیلئے بحالی سنٹر داخل رہا تھا۔ سیل فون ٹریک ریکارڈ سے اس کی نشاندہی کیلی فورنیا کے صحرائی قصبے بارسٹو میں ہوئی ہے۔ یہ علاقہ منشیات فروشوں اور استعمال کرنے والوں کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔