دہشت گردی کی حالیہ لہر عدلیہ اور قانون سازوں کی جانب سے سیکورٹی خدشات کا اظہار
پیر 31 اگست 2015 15:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس حضرو سمیت دیگر 20 افراد پر ہونے والے شادی خان خودکش حملے کے بعد قانون سازوں اور عدلیہ نے دہشت گردی کی تازہ اور ابھرتی ہوئی لہر میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کر دیا اور مزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد قانون سازوں اورعدلیہ کی جانب سے پولیس حکام سے پوچھا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر کے نتیجے میں انہوں نے عدلیہ اور قانون سازوں کی سیکورٹی کے حوالے سے کیا اقدامات کئے ہیں۔
جس پر سینئر پولیس حکام نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی افرادی قوت کا سامنا ہے جبکہ قانون سازوں اور عدلیہ کے لئے بھی سیکورٹی کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں معزز شہریوں اور ان کے جان و مال کی حفاظت کے لئے بھی سیکورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کورٹس ، ھائیر کورٹس اور اپیکس کورٹس کے تمام ممبران کی حفاظت کے لئے پہلے سے ہی دو افسران کو انکی رہائشگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ وزراء کو بھی پولیس گارڈ دیئے گئے ہیں ۔
اٹک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ججز نے لوئر اور ہائی کورٹ کی سیکورٹی پر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ایک خط لکھا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پولیس حکام کی جانب سے عدالتوں کی حفاظت کے لئے جو افسران تعینات کئے گئے ہیں اور اپنی ڈیوٹی آئین و قانون کے مطابق نہیں کر رہے جو کہ مجرمانہ غفلت ہے جس کے جواب میں پولیس حکام کا کہنا تھا سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہر قیمت پر سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنائیں گے ۔پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ 8 پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں سمیت کل 126 افسران عدالتوں کے باہر تعینات ہیں اگرچہ سیکورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے لیکن وکلاء برادری کی جانب سے سیکورٹی آفسران کے ساتھ رویہ نامناسب ہے جس کے باعث افسران اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے نہیں کر پا رہے ۔جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وکلاء برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل کے ساتھ مل کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور فوری طور پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی کیمرہ کی تنصیب کی جائے ادھر قانون سازوں کی جانب سے مزید سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے حوالے سے گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ میں ایک اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی جہاں پر قانون سازوں کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق بحث کی گئی۔
پولیس نے وزارت کو بتایا کہ وزراء سمیت ہر رکن کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔تاہم پولیس کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس نے ریڈ زون جس میں پارلیمنٹ ہاؤس ، پارلیمنٹ لاجز اور منسٹر انکلیو ہے وہاں پر سیکورٹی سخت کی ہوتی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزراء سمیت 28 قانون سازوں اور ان مذہبی علماء اور سیاستدانوں جن کو دھمکیاں مل رہی ہیں ان کے ساتھ اضافی گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس ان کے زیر استعمال رہائشگاہوں کے اطراف بھی چیکنگ کر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.