فواد خان ”کپور اینڈ سنز‘ ‘میں گلو کاری بھی کرینگے

پیر 31 اگست 2015 15:16

فواد خان ”کپور اینڈ سنز‘ ‘میں گلو کاری بھی کرینگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)اداکار فواد خان بولی وڈ میں اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار شکن بترا کا کہنا تھا کہ کپور اینڈ سنز کے لیے ایک ایسا گانا تلاش کیا جارہا ہے جو فلم کی کہانی سے ملتا جلتا ہو اور اس کی گلوکاری اس فلم میں موجود اداکار ہی کریں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے پروڈٰوسر کرن جوہر نے اس فلم کی پروموشن کے لیے بھی کافی کچھ سوچ رکھا ہے، اور گانا بھی ڈھونڈا جارہا ہے جس کے بعد اس کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ فواد خان اداکاری سے پہلے پاکستانی میوزک بینڈ ’ای پی‘ میں مرکزی گلوکار تھے۔ جبکہ عالیہ بھٹ بھی اپنی دو فلموں ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’ہائی وے‘ میں گانا گا چکی ہیں البتہ سدھارت ملہوترا پہلی مرتبہ کسی فلم میں گانا گائیں گے۔اس گانے کو اگلی مہینے ریکارڈ کیا جائے گا۔