لندن :یورولیگ ہاکی ، سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

پیر 31 اگست 2015 15:33

لندن :یورولیگ ہاکی ، سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کو ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) لندن میں ہونے والے خواتین کے یورو لیگ ہاکی کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پانچویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ اور پولینڈ کی خواتین ٹیمیں میدان میں اتریں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا۔ ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وکی بیونس شاندار گول کر کے نمایاں رہیں۔