اسلام آباد کی فضائی حدود میں 5،4 اور 6 ستمبر کو تمام فلائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 17:46

اسلام آباد کی فضائی حدود میں 5،4 اور 6 ستمبر کو تمام فلائٹس پر پابندی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : اسلام آبا د کی فضائی حدود میں تمام فلائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق فلائی پاسٹ کے سلسلے میں 5،4 اور 6 ستمبر کو اسلام آباد کی فضائی حدود کو تمام کمرشل فلائٹس کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ یوم دفاع کے سلسلے میں 5،4 اور 6 ستمبر کو اسلام آباد کی فضائی حدود میں ہر قسم کی کمرشل فلائٹس کا شیڈول معطل رہے گا۔واضح رہے کہ ان دنوں فلائی پاسٹ کی ریہرسل جاری ہے۔ جبکہ اس مرتبہ حکومت نے یوم دفاع کو انتہائی بھرپور طریقہ سے منانے کافیصلہ کیا ہے۔ جس کے لیے تمام تیاریاں عروج پر ہیں.

متعلقہ عنوان :