انگلینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1سے جیت لی

انگلینڈ ویمن ٹیم نے 112رنز کا ہدف18.1اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

پیر 31 اگست 2015 18:05

انگلینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 5وکٹوں سے شکست دے ..

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) انگلینڈ ویمن اور آسٹریلیا ویمن کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ ویمن نے 5وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1سے جیت لی،انگلینڈ ویمن ٹیم نے 112رنز کا ہدف18.1اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کارڈف کر کٹ گرؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سارہ ٹیلر نے ٹا س جیت کر پہلے آسٹر یلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی،آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 111رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس بلیک ویل اور گریس ہاریس نے 24،24رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،انگلینڈ کی جانب سے آنایااور ناتالی سیسر نے 4،4وکٹیں لیں، انگلینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 18.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔واضح رہے کے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی نے انگلینڈ جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلین ویمن نے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :