ورلڈ چیمپئن شپ میں کینیا 7 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

پیر 31 اگست 2015 18:05

ورلڈ چیمپئن شپ میں کینیا 7 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) آئی اے اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں کینیا کے ایتھلیٹس چھائے ہوئے ہیں، اب تک کے مقابلوں میں کینیا سات طلائی تمغے جیت کر ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آئی اے اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں کینیا کے ایتھلیٹس سات طلائی، چھ چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

جمیکا سات طلائی، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، امریکا چھ طلائی، اتنے ہی چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے، برطانیہ چار طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے اور ایتھوپیا تین طلائی ، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پولینڈ نے تین جبکہ کینیڈا، جرمنی، روس اور کیوبا نے دو، دو طلائی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔