وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر سٹین میئر کی ملاقات

وزیراعظم کا یورپی یونین میں جی ایس ٹی پلس درجے کیلئے جرمنی کی حمایت پر اظہر تشکر معیشت بہتر،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابی مل رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف

پیر 31 اگست 2015 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابی مل رہی ہے۔ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر سٹین میئر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گزشتہ سال نومبر کے دورہ جرمنی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجلیا مرکل سے ملاقات کی روشنی میں باہمی تجارت سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام اورعلاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اقتصادی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے یورپی یونین میں جی ایس ٹی پلس درجے کیلئے جرمنی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اقتصادی اعشاریے مثبت ہیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں کامیاب رہی ہیں ۔

جرمن وزیر خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ملاقات میں وزیراعظم کے قومی و سلامتی و خارجہ امور کے بارے میں مشیر سرتاج عزیز اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :