پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے جی ایس پی پلس پر جرمنی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 31 اگست 2015 18:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے جی ایس پی پلس پر جرمنی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔وہ پیر کو یہاں جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پاکستان میں جرمنی کے سفیر اور جرمن وزارت خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز و معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے جی ایس پی پلس پر جرمنی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں