مسلح افواج چھپے ہوئے دشمن کیخلاف جنگ میں مصروف ہے، پرویز رشید
قوم کی حمایت سے درپیش تمام چیلنجوں پر قابو پا لیں گے، یوم دفاع کی تقریبات کے اجلاس سے خطاب
پیر 31 اگست 2015 22:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلح افواج چھپے ہوئے دشمن کیخلاف جنگ میں مصروف ہے، ہمیں اپنے اندر 65ء کے جذبے کو پیدا کرنا چاہئے،پاکستانی قوم کے عزم اور حمایت سے ملک کودرپیش تمام چیلنجوں پر قابو پا لیں گے۔پیر کو یہاں یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم 1965ء کی جنگ میں بھرپور وسائل کے ساتھ دشمن کو شکست دینے کیلئے متحد ہو کر اکٹھی ہوئی اور اسی قومی جذبے کے باعث بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی اور پاکستانی فوج نے دشمن کو اس کی عددی تعداد اور وسائل کے باوجود بری طرح شکست دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور پوری قوم جنگ میں دشمن کیخلاف متحد ہوئی اور اس کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ۔(جاری ہے)
ہمیں شاعروں، گلوکاروں، آرٹسٹوں، موسیقاروں اور ادیبوں کے کردار کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے اس وقت پاکستان کی افواج اور عوام کے اندر عظیم جذبہ پیدا کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ملک کی تاریخ سے آگاہ کریں کہ کس طرح ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دیں اور پوری قوم ریاست کے تحفظ کیلئے کھڑی ہو گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اب بھی مخفی دشمن کیخلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اس لئے ہمیں اپنے اندر 65ء کے جذبے کو پیدا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عزم سے ہم درپیش تمام چیلنجوں پر قابو پا لیں گے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ کے متعلقہ محکموں نے یوم دفاع بھرپور طریقے سے منانے کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کے متعلق پریزنٹیشن دی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 1965ء کے قومی اتحاد کے جذبے کو اجاگر کریں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف پوری قوم کے ایک حقیقی بیانیہ کو پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے پروگراموں اور تقریبات میں1965ء کی جنگ کے عرصہ کے دوران قومی جذبے اور معاشرے کے تمام پہلوؤں کی عکاسی ہونی چاہئے اور تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے جنگ کے دوران بھی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے جذبے اور امن و امان کی بہتر صورتحال کواجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ محمد اعظم، پی آئی او راؤ تحسین علی خان اور وزارت کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.