این اے 122لاہوراور این اے154لودھراں میں ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسران تعینات کر دیئے گئے

پیر 31 اگست 2015 22:35

این اے 122لاہوراور این اے154لودھراں میں ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122لاہوراور این اے154لودھراں میں ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسران تعینات کر دیئے گئے۔ پیر کوالیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے122پر سردار ایاز صادق کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر بنوں احمد نواز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ زاہد اقبال کو ریٹرننگ آفیسر اور تین اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی پی نے این اے154پر محمد صدیق بلوچ کی خالی نشست پر بھی ضمنی انتخابات کیلئے ریجنل الیکش کمشنر ملتان غلام اسرار خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر(ملتان)،عامر اشفاق قریشی کو ریٹرننگ آفیسر(ملتان)اور دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کر دیئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی 10اور گیارہ ستمبر سے جمع کر سکیں گے،جبکہ 14 اور15ستمبر کے مابین کاغذات کی سکروٹنی ہوگی۔امیدوار ریٹرننگ افسران کے ٖفیصلوں کیخلاف ٹریبونل میں 17ستمبر تک اپیل دائر کر سکیں گے اور ٹریبونل 19ستمبر تک اپیلوں کا فیصلہ کرینگے۔امیدوار اکیس ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائینگی۔