خیبرایجنسی ، پولیٹکل اسسٹنٹ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5افراد جاں بحق ، 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی

منگل 1 ستمبر 2015 11:22

خیبرایجنسی ، پولیٹکل اسسٹنٹ کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5افراد جاں بحق ، ..

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹکل اسسٹنٹ کی گاڑی پر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں تحصیل دفتر کے سامنے لائن آفیسر کے گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جبکہ دھماکے سے لائن آفیسر محفوظ رہے۔

حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ،امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔ خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراوٴ کرلیا اور دھماکے کی جگہ سے ایک اور بم بھی برآمد کرلیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیاہے۔