کراچی میں میٹرک کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

منگل 1 ستمبر 2015 11:31

کراچی میں میٹرک کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر ساتھی طالبہ کو قتل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے پٹیل پارہ میں میٹرک کے طالب علم نے محبت میں ناکامی پر ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔منگل کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پارہ میں واقع گلشن فاطمہ نامی نجی اسکول میں 16 سالہ نمروز حامدی ولد جانباز حامدی نے ہم جماعت طالبہ 16 سالہ صباء ولد بشیر کو گولی مارکر قتل کیا۔

صباء کو گولی مارنے کے فوری بعد ہی نمروز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

اسکول میں موجود دیگر افراد کے مطابق جس وقت نمروز نے فائرنگ کی اس وقت اسکول کی اسمبلی جاری تھی ، اس وقت تمام طلبہ اور اساتذہ باہر تھے جبکہ یہ دونوں کمرے میں تنہا موجود تھے۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ واقعہ سولجر بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والے دونوں طلبہ اسکول یونی فارم میں موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق دونوں میٹرک سائنس کے طالب علم تھے۔قتل اور خود کشی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں کہ واقعہ کی وجوہات کیا ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکے نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی۔ پولیس واقعے کی تفتیش دیگر زوایوں سے بھی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :