ٹیلر سوئفٹ نے4ایوارڈ لیکر ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

منگل 1 ستمبر 2015 12:01

ٹیلر سوئفٹ نے4ایوارڈ لیکر ایم ٹی وی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ویڈیو آف دی ایئر سمیت 4 ایوار ڈ اپنے نام کر کے ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ لوٹ لیا۔ ٹیلر سوئفٹ اور نکی میناج کی جوڑی کی پر فارمنس نے خوب رنگ جمایا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں سجے موسیقی کے میلے میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانے ’بیڈ بلڈ‘ پر سب سے بڑا ایوارڈ ویڈیو آف دی ائیر حاصل کیا جبکہ انکے گانے ’بلینک اسپیس‘ کو بہترین فیمیل ویڈیو اور بہترین پوپ ویڈیو کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے بھی آواز کا جادو جگایا۔