قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

منگل 1 ستمبر 2015 12:05

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو مزید تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی کا مقابلہ بہاولپور سے ہوگا، دوسرا میچ کوئٹہ اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں لاڑکانہ اور آزاد جموں و کشمیرکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اور آزاد جموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں، دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرے گی، مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ مین راؤنڈ 8 ستمبر شروع ہوگا ، سیمی فائنل 14 ستمبراور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :