قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ‘الیاس بٹ

منگل 1 ستمبر 2015 12:12

قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ‘الیاس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کوچ الیاس بٹ نے کہا ہے کہ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ الیاس بٹ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد شہزاد، عبداللہ غفور، اشتیاق غفور، عثمان اکبر، ابو سفیان، حیدر علی، محمد طاہر، حبیب اصغر، عثمان امجد راٹھور، انس جاوید، فہد حسین، ہارون شوکت، محمد نوح دستگیر بٹ، مستقیم بٹ، عمران اسماعیل ، عمر اشفاق، عمر رسول لون اور اظہر عامر شامل ہیں جبکہ محمد الیاس بٹ، چوہدری محمد اسلم اورعرفان بٹ کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز 10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی، گذشتہ 2010 ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ڈھاکہ میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔