نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ سال فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں میزبانی کریگا

منگل 1 ستمبر 2015 12:14

نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ سال فروری میں عالمی چیمپئن ..

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈ رواں سال دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ برس فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں میزبانی کریگانیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ عالمی چیمپئن کینگروز اور کیویز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر، دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 3 فروری کو پہلے ون ڈے سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 6 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12-16 فروری جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک کھیلا جائے گا۔