صدر ممنون حسین 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائمقام صدر بن گئے

منگل 1 ستمبر 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائمقام صدر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ فاشزم کے خلاف جنگ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران صدر اپنے چینی ہم منصب اور چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چینی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

چینی صدر شی جن پنگ، صدر مملکت ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر مملکت تین ستمبر کو بیجنگ میں ہونے والی یادگاری تقریب اور فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران چیئرمین سینٹ رضا ربانی قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :