سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی8 درخواستیں دائر کردیں
منگل 1 ستمبر 2015 12:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی8 درخواستیں دائر کردیں۔
(جاری ہے)
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی آٹھ درخواستیں دائر کردی گئیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری معطل کرکے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہو کر اپنا دفاع کرسکوں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سنٹرل جج کراچی سے یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ لے رکھے تھے۔ ٹڈاپ کیس میں یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ درخواستوں پر اعتراضات دور ہونے کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے درخواستیں باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.