کوئٹہ : گوادر کی تحصیل پسنی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:57

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : گوادر کی تحصیل پسنی کے نواحی علاقے کلانچ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے. لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد سے متعلق تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی.