مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، ماورا حسین
منگل 1 ستمبر 2015 12:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ماڈل اور اداکارہ ماورا حسین نے اداکار شان کو تنقید کا جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مداحوں اوراداکار شان کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ شان جیسا سمجھ دار شخص میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شان کو چاہئے تھا کہ تنقید کرنے کی بجائے مسئلے کا حل بتاتے، خط میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگ اپنے ملک اور قوم کے دلوں میں اپنی جگہ بنائیں لیکن اداکار شان ہر موقع پر بات غلط سمت میں لے جاتے ہیں۔
کوئی بھی فنکار بھارت جاکر کام کرتا ہے تو شان اسی طرح انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، چاہے وہ میں ہوں ،علی ظفر ، فواد خان یا جاوید شیخ جیسے بڑے اداکار جنہوں نے بھارت جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاوٴں گی اور اپنا سر اونچا رکھوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ جیسے لوگوں سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، اور نہ اپنے ملک اوراپنے لوگوں سے محبت کیلئے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔
ماورا حسین کا کہنا تھا کہ شان آپ سے موٴدبانہ درخواست ہے کہ آپ ہمیں اپنا کام کرنے دیں کیونکہ ہمارے پاس کام ہے کرنے کیلئے۔میں آپ کی بات کا کوئی رد عمل نہیں دیتی اگر آپ نے میرے ملک اور میرے مداحوں پر سوال نہ اٹھایا ہوتا، میں اپنے ملک کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں۔واضح رہے کہ ماورا حسین نے اداکار شان کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کہ”کیا ہمیں ایسی اداکارہ پر پابندی عائد کرنی چاہیئے جو کہ پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرے“۔ کے جواب میں اپنے خط میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.