قومی کرکٹ ٹیم رواں سال میں اب تک آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکیخلاف جیت کامزانہ چکھ سکی

منگل 1 ستمبر 2015 12:58

قومی کرکٹ ٹیم رواں سال میں اب تک آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم رواں سال2015 کے پہلے 8ماہ میں آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف جیت کامزانہ چکھ سکی۔قومی کرکٹ ٹیم نے موجودہ سال2015ء کے دوران اب تک10ٹیموں کے مابین20میچ کھیلے جن میں سے9میچ جیتے، 10 میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہاقومی کرکٹ ٹیم کاتمام ٹیموں کے خلاف مجموعی طورپرجیت کاتناسب47.36فیصدہے،پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراآسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے 3میچ کھیلے اورتینوں میچ ہارے بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کوسیریزمیں3-0سے شکست دے کروائٹ واش کیا بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف ایک میچ کھیلااورہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔آئرلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچ ہارے نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف5میچ کھیلے 3میچ جیتے اور2میچ ہارے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب60فیصدہے۔یواے ای کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتایواے ای کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک میچ کھیلااورہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔زمباوے کے خلاف4میچ کھیلے 3میچ جیتے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :