کرکٹ کا پہلا مقابلہ 1478ء میں فرانس میں ہونے کا انکشاف

منگل 1 ستمبر 2015 13:14

کرکٹ کا پہلا مقابلہ 1478ء میں فرانس میں ہونے کا انکشاف

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا لہذا اس کھیل کا موجد برطانیہ نہیں بلکہ فرانس ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے تاریخ دانوں کا خیال تھا کہ کرکٹ 1550ء میں برطانوی سرزمین پر شروع ہوئی تھی اور گلڈ فیلڈ میں کھیلی جاتی تھی، پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589 میں ایک رائل گرامر سکول کے بچوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا لیکن تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں اس کھیل کے سامنے آنے سے بھی تقریبًا 80 برس قبل 1478ء میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے ۔

نوجوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبے لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے بال گیم کو کیوں دیکھ رہے ہوں۔ جس پر جھگڑا شروع ہوا اور اس میں ایک شخص مارا بھی گیا تھا ۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد فرانس کے سیاحت ڈپارٹمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے281 نفوس پر مشتمل اس لائیٹریس نامی قصبے میں فرانس کا پہلا کرکٹ گراؤنڈ بنانے اور وہاں اگلے ماہ مختلف کلبز کے درمیان ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :