کولمبو فیصلہ کن ٹیسٹ : بھارت اور سری لنکا نے مل کر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 1 ستمبر 2015 13:28

کولمبو فیصلہ کن ٹیسٹ : بھارت اور سری لنکا نے مل کر بدترین ریکارڈ اپنے ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سیریز کے دوران کسی ایک اننگ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز زیادہ سے زیادہ 15 رنز کی شراکت قائم کر سکے جو تین ٹیسٹ میچوں یا اس سے کم کی سیریز میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز کی جانب سے سب سے کم ترین اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل بھی جب یہ ریکارڈ بنا تو ہندوستانی ٹیم اس میں حصے دار تھی۔1999 میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلی گئی بارڈر گاوسکر ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 22 رنز کی شراکت قائم کر سکے تھے۔