سندھ کے لئے میڈل جیت کر لانا قابل فخر کارنامہ ہے،فیاض علی بٹ
منگل 1 ستمبر 2015 13:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) نیٹ بال گرلز اور بوائز کی ٹیموں نے بین الصوبائی مقابلوں میں سندھ کے لئے گولڈ میڈل جیت جر نہ صرف سندھ کی نیک نامی کا سبب بنے بلکہ نئے آنے والوں کے لئے قابل تقلید مثال بھی قائم کی ہے اس بات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ نے مقامی ہوٹل میں نیٹ بال چیمپیئن شپ بین الصوبائی مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز اور بوائز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ نے مزید کہا کہ آپ لوگ اپنی جیت کا تسلسل قائم رکھیں اور سندھ کے لئے اسی طرح میڈل لاتے رہیں ہمارا بھرپور تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔(جاری ہے)
قبل ازیں دصر سندھ نیٹ بال ایسو سی ایشن مدثر آرائیں نے صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گرلز اور سندھ بوائز کی ٹیموں نے فائنل میں بالترتیب آرمی اور پنجاب کو شکست دی آپ نے ان کھلاڑیوں کو نقد انعام دے کر ان کی جو پذیرائی کی اس کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ محمد بچل راہو پوٹو نے اپنے خطاب میں یہ بات کہہ کر میڈیا کی غلط فہمی دور کر دی کہ ہم صرف اور صرف کھیل اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں ایسو سی ایشنز کو نہیں،ہمارے لئے وہی کھلاڑی محترم ہے جو اپنی عمدہ کارکردگی سے سندھ کے لئے میڈل جیت کر لائے اور ہم ان تمام کھلاڑیوں کو قومی اور انٹرنیشنل سطح پ لانے کے لئے اپنی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں گے بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل سندھ فیاض علی بٹ اور سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد نے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد بچل راہو پوٹو، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق ربانی کے ہمراہ فاتح نیٹ بال کھلاڑیوں میں نقد انعام تقسیم کئے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.