پی سی بی کے کراچی سے سوتیلے سلوک کے باعث استعفیٰ دیا ، اعجاز فاروقی

منگل 1 ستمبر 2015 13:32

پی سی بی کے کراچی سے سوتیلے سلوک کے باعث استعفیٰ دیا ، اعجاز فاروقی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء)کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی ہونے والے ا عجاز فاروقی کا کہنا ہے پاکستان کر کٹ بورڈ کے کراچی سے سوتیلے سلوک کے باعث استعفی دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ میرے استعفی دینے سے صرف کراچی کا صدر گیا ہیاگر استعفی نہیں دیتا تو پوری کے سی سی اے مشکل میں آجاتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم کو کوالیفائنگ راوٴنڈ کھلانا زیادتی ہے کراچی کرکٹ کی ایک بڑی نرسری ہے جہاں سے کم از کم دو ٹیموں کو بغیر کوالیفائنگ راوٴنڈ کھلائے ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنی چاہئے۔

اعجاز فاروقی نے تو پاکستان کر کٹ بورڈ کی ڈومیسٹک کر کٹ پالیسی کے خلاف استعفی دے دیا۔مگر اس کے باوجود کراچی کی ایک ٹیم قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کوالیفائنگ روانڈ کھیلے گی۔