بھارت کے عوام بھی اب مودی جیسے ظالم شخص کو وزیراعظم بناکر پچھتارہے ہیں ‘سردار آصف احمد علی
منگل 1 ستمبر 2015 13:35
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سابق وزیرخارجہ پاکستان سردارآصف احمدعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر بلاجوازفائرنگ کرکے پاکستان کو جنگ کیلئے للکارنایہ کوئی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی کوئی نئی پالیسی نہیں‘ وزیراعظم بننے سے قبل پوری دنیا مودی کے اصل بھیانک چہرے سے واقف تھی اگر اس بات سے لاعلم تھے تو وہ صرف پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف تھے جو اب بھی نریندرمودی کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کیلئے بیتاب نظرآرہے ہیں‘ نریندرمودی دنیابھرکے تمام مسلمانوں کا ہی نہیں بھارت میں بننے والی تمام اقلیتوں کا نمبرون دشمن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں کیساتھ کی گئی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔(جاری ہے)
سردارآصف نے کہا کہ بھارت کے عوام بھی اب مودی جیسے ظالم شخص کو وزیراعظم بناکر پچھتارہے ہیں اور اگر مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف بلاجواز اشتعال انگیزی جاری رکھی تو پھر وہ دن دورنہیں جب کوئی شخص نریندرمودی کو سبق سکھانے والا پیداہوجائے اور اس کا خمیازہ شایدبھارت کے عوام کو بھی بھگتنا پڑے کیونکہ اسوقت پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور اگرخدانخواستہ جنگ چھڑ گئی تو دونوں ملکوں کو تباہ کرکے رکھ دیگی اسلئے نریندرمودی کو اپنی احمقانہ پالیسیوں کو ترک کرکے برصغیر پاک و ہندمیں پائیدار امن کو یقینی بنانے کی پالیسی کو اپناناہوگا اسی میں پاکستان اور بھارت کے عوام کی بہتری ہیں‘ بھارت کے علاقہ احمدآباد میں پٹیل برادری کی طرف سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کرنے پر مودی حکومت کی طرف سے ایک درجن نہتے افرادکا قتل عام مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی ایک جھلک ہے۔
ایک سوال پر سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ دو سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے بعد بھی ابھی تک میاں نوازشریف کو اپنی پارٹی کے منتخب عوامی نمائندو ں میں سے ایک بھی قابل شخص نظرنہیں آیا جس کو وہ فل اختیارات دیکر وزیرخارجہ بنائیں‘مشیربھرتی کرکے وزارت خارجہ کو چلانے سے کبھی بھی ہم بھارتی مظالم کو دنیاکے سامنے بیان نہیں کرسکیں گے۔ میاں نوازشریف کی شروع دن سے ہی پالیسی ہے کہ وہ بعض معاملات جیسے وزارت خارجہ میں اپنے علاوہ کسی اور پراعتمادنہیں کرتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.