ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال

منگل 1 ستمبر 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ۔ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی نایاب ہو گئی اور کراچی لاہور ، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ودہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرتے ہوئے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روک دی جس سے ملک کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ سمیت لاڑکانہ ، نواب شاہ اور راولپنڈی اسلام آباد میں بھی شہریوں کو جزوی طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پٹرول کی قلت پیدا ہونے کی دسری وجہ پیٹرولیم مصنوعات کا سستا ہونا ہے جس کی وجہ سے بعص پٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے پیٹرول اور ڈیزل کو بلیک میں بیچنا شروع کر دیا اور شہریوں کو پٹرول 90 سے 100 روپے تک بلیک میں فروخت کیا دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلز ٹیکس سمیت ودہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے اگر اگر ان کا مطالبہ حکومت نے مسترد کر دیا تو اگلے مرحلے میں ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل روک دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :