دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی ‘وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اتفاق

منگل 1 ستمبر 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی-وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کویہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان میں امن کے عمل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی آپریشن کو کسی بھی دباوٴ میں آئے بغیر جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف نے ملکی سرحدی صورتحال خاص طور پر مشرقی سرحد پر بڑھتی جارحیت پر گفتگو کی۔

آرمی چیف نے حال ہی میں امریکی اور جرمن اعلیٰ سطح وفود کیساتھ ہوانیوالی ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھتہ خوروں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :