بالی ووڈ کی فلم”ویلکم بیک“کا نیا کلپ ریلیز

منگل 1 ستمبر 2015 15:00

بالی ووڈ کی فلم”ویلکم بیک“کا نیا کلپ ریلیز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)2007ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم کے سیکوئل” ویلکم بیک“ کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کر دار اور چہرے وہی ہیں جنھوں نے ویلکم میں اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اضافہ کیاگیا ہے۔ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں نانا پاٹیکر ،انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اورڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کر دار ادا کرر ہے ہیں جسے4ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔