اداکارہ آفرین خان اور انکے بھائی سمیت دیگر افراد سے ڈاکوؤں نے موبائل چھین لیے

منگل 1 ستمبر 2015 15:06

اداکارہ آفرین خان اور انکے بھائی سمیت دیگر افراد سے ڈاکوؤں نے موبائل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان اور انکے بھائی سمیت دیگر افراد سے ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان گذشتہ رات اپنے بھائی کے ہمراہ مال روڈ پرواقع مقامی کیفے میں کھانا کھانے پہنچیں کہ اچانک کیفے پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیااور کیفے کے سیکیورٹی گارڈ کو خوب زدوکوب کیا ۔ جس کے بعد ڈاکوکیفے میں موجوداداکارہ آفرین خان اور ان کے بھائی سمیت تمام کسٹمر سے نقدی اور موبائل فون چھین کربھاگ گئے۔اداکارہ نے تین نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر تھانہ انار کلی میں درج کروا دی ہے۔