بھارتی ثقافت کا جواب دینے کے لئے پاکستانی پروڈیوسرز نے بھی کمر کس لی ہے، فلمسٹار مدھو

منگل 1 ستمبر 2015 15:08

بھارتی ثقافت کا جواب دینے کے لئے پاکستانی پروڈیوسرز نے بھی کمر کس لی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ مدھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلموں کا دور واپس آرہا ہے، بھارتی ثقافت کا جواب دینے کے لئے پاکستانی پروڈیوسرز نے بھی کمر کس لی ہے، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مدھو کا کہنا تھا کہ فنکار برادری اپنے دکھوں اور غموں کو چھپا کر عوام کے چہروں پر ہنسی اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا وہ فریضہ سرانجام دیتے ہیں جس سے ان کی روح کو سکون ملتا ہے۔

(جاری ہے)

مدھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے وجود کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔